آج کی بڑی خبر لفافے کھور اینکر پر سپریم کورٹ نے بڑی پابندی عائد کردی

چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام تین مہینے کیلئے بند کرنے کا حکم دیدیا، آپ نے پھانسی مانگی تھی وہ نہیں دے رہے جسٹس ثاقب نثار دوران سماعت اینکر پر برس پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد مسعود کی ہمت کیسے ہوئی کہ عدالت کے لا افسر کی تضحیک کریں، دیکھتا ہوں کہ کتنے دن آپ کا پروگرام چلتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود پر برہم۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس ازخود نوٹس کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی جھوٹے دعوئوں سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اس موقع پر ڈاکٹرشاہد مسعود بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ڈاکٹر شاہد مسعود پر برس پڑے اور سخت اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’’ شاہد مسعود کی ہمت کیسے ہوئی کہ عدالت کے لاءافسر کی تضحیک کرے، میں دیکھتاہوں کتنے دن آپ کا پروگرام چلتاہے‘‘۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود نے سماعت کے بعد اپنے پروام میں لا افسر کی تضحیک کی ہے۔ ان کے پروگرام کی ریکارڈنگ چلاتے ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس نے عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ توہین عدالت میں چارج کروں گا، میں نے توہین عدالت میں چارج کرنا ہے تو اسکرین لگوالیتےہیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نےآپ سے محبت کی اسی لیےعزت سےپیش آرہے ہیں، وکیل صاحب انہیں سمجھائیں عزت کرانی بھی پڑتی ہے، ایک آدمی جو جھوٹ بول رہا ہو اور عدالت میں جھوٹ بولے، ایسے شخص کے کیس کو سن لیتےہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ زینب کے وکیل آج ہائی کورٹ میں ڈی این اے سے متعلق بات کریں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ انہوں نے بازو اوپر کرکے بات کی‘ ہم نے پہلے ان کو دیکھنا ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت میں وقفہ ہوگیا ، کچھ دیرمیں دوبارہ سماعت شروع ہونے پر چیف جسٹس دوبارہ عدالت میں تشریف لائے ۔سماعت کے دوران شاہد مسعود نے سپریم کورٹ سےغیر مشروط معافی مانگ لی ۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعودکا پروگرام تین مہینے کیلئے بند کرنے کا اعلان حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہد مسعود کو کہا کہ آپ نے پھانسی مانگی تھی وہ نہیں دے رہے۔

’’پنجاب کی طرح خیبرپختونخواہ پولیس بھی ہڈ حرام نکلی ‘‘ مردان کی عاصمہ کیساتھ قتل سے قبل زیادتی چھپانےکی کوشش، پنجاب فرانزک لیب نے بھانڈا پھوڑ ڈالا، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان کی 4سالہ عاصمہ قتل کیس پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مردان کی 4سالہ عاصمہ قتل کیس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو ایکشن لے لیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے 4سالہ عاصمہ کے ساتھ قتل سے قبل زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر کے مطابق عاصمہ کے ساتھ قتل سے قبل زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ عاصمہ کے جسم سے حاصل کردہ نمونوں میں اس سےزیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مردان میں چند دن قبل جب قصور کی 7سالہ زینب کے قتل کا واقعہ میڈیا کی زینب بنا ہوا تھا تب ایک 4سالہ بچی عاصمہ کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی جس پر جب پوسٹمارٹم کرایا گیا تو اس میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو ئی تھی تاہم مردان کے ڈی پی او نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تردید کی جس پر مقامی ضلع ناظم نے میڈیا بریفنگ میں پولیس پر تنقید کرتے ہوئے زیادتی کی تصدیق کی تھی جبکہ اب پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی عاصمہ کے جسم سے حاصل کردہ نمونوں کو چیک کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی ہےجبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک بھی معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد عاصمہ کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے اس کے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے عاصمہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور عبرتناک سزا دلوانے کی لواحقین کو یقین دہانی کرائی تھی مگر خیبرپختونخواہ پولیس ابھی تک عاصمہ قتل کیس پر ابتدائی تحقیقات بھی مکمل نہیں کر سکی جس سے اس کی معاملے میں سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔زینب کے قاتل عمران کی

گرفتاری کی تصدیق کیلئےکی جانے والے پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ حکومت کو عاصمہ قتل کیس کے حوالے سے ہر طرح کے تعاون کی پیش کش کی تھی جس کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے فرانزک مدد حاصل کی تھی اور عاصمہ کے جسم سے حاصل کردہ نمونے پنجاب فرانزک لیب کو بھجوائے تھے۔

ننھی زینب کا قتل، سپارہ پڑھنے ساتھ جانیوالا بچہ بول پڑا،اہم انکشافات کر دئیے

ننھی زینب کے قتل کی تحقیقات کا باقاعدہ سنجیدہ انداز میں آغاز ہو چکا ہے اور پولیس ملزم کو تلاش کرنے کیلئے سرگرداں ہو چکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتےہوئے مقتولہ زینب کے ساتھ روزانہ قرآن پاک کی تعلیم کیلئے جانے والے بچے نے انکشافات کئے ہیں۔ 7سالہ عثمان نے بتایا کہ میں اور زینب دونوں روزانہ سپارہ پڑھنے ساتھ جاتے تھے جس دن زینب اغوا ہوئی میں زینب کے ساتھ اس کے کمرے میں ہی موجود تھا۔ زینب مجھ سے پہلے ہی وضو کر کے

سپارہ پڑھنے کیلئے گھر سے نکل گئی، زینب کو سپارہ پڑھنےکیلئے جاتا دیکھ کر میں بھی پیچھے پیچھے اس کے گھر سے نکل گیا جب میں سپارہ پڑھانے والی خالہ کے گھر پہنچا تو وہاں زینب کو موجود نہ پایا ۔ سپارہ پڑھانے والی خالہ نے بھی مجھ سے زینب سے متعلق سوال کیا کہ آج زینب کیو ں نہیں آئی تو میں نے بتا یا کہ وہ تو مجھ سے پہلے ہی سپارہ پڑھنے کے لیے آگئی تھی۔ زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمیں پتہ چلا کہ زینب سپارہ پڑھنے نہیں پہنچی اور لاپتہ ہے تو ہم اس کو ڈھونڈنے میں سرگرداں ہو گئے مگر پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ ہم زینب کو تلاش نہیں کر سکے۔

زینب کے اندوہناک قتل پر اہل پاکستان ہی نہیں بلکہ نبی کریمؐ کے شہر مدینہ منورہ کے لوگ بھی غمزدہ، عمرہ کے دوران جب والدین گڑگڑا کر بچی کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے تب کیا ہوا، جگر کو چھلنی کر دینے والا واقعہ

)قصور کے اندوہناک واقعہ نے جہاں پوری قوم کو ہلا کررکھ دیا وہیں ننھی شہیدہ کے والد کی گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو نے اہل پاکستان کیا اہل اسلام تک کی آنکھیں نم کردیں۔ مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب زینب پیدا ہوئی تو اہل بیتؓ کی محبت میں بچی کا نام انہوں نے زینب رکھا تھا۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے جب میں سعودی عرب میں تھا تو وہاں مدینہ منورہ میں زینب کی گمشدگی کیا

طلاع ملی ، جب ہم دونوں میاں بیوی زینب کی سلامتی اور بحفاظتبازیابی کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہے تھے تو وہاں موجود لوگ حیران تھے کہ نہ جانے ان کو کیا پریشانی ہے؟اور جب ہم نے ننھی زینب کی تصویر دکھائی تو ان کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے کہ یہ تو اتنی پیاری بچی ہے کون ظالم اسے اغواکر کے لے گیا ہے۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ جو اذیت ہم برداشت کر رہے ہیں اور جو سانحہ ہمارے ساتھ گزرا ہے ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔

ننھی زینب کو درندگی کی بھینٹ چڑھانے والا کون،آخری مرتبہ کس کے ساتھ گھر سے گئی، والد کے چونکا دینےو الے انکشافات

قصور کی بے قصور ننھی شہیدہ زینب جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا کی شہادت کے اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پورے ملک میں اس وقت پاکستانی عوام غم و غصے کی کیفیت میں مبتلا ہیںاور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں،

سوشل میڈیا پر زینب کے قتل پر تو ہنگامہ برپا ہے اور صارفین زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دئیےجانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی دوران زینب کے والدین جو عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں ہراسو یاس کی تصویر بنے نظر آتے ہیں اور ان کا بھی یہی ایک مطالبہ ہے کہ ان کی معصوم بیٹی کے قاتل کو فی الفور گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ زینب کے قتل کی تحقیقات اب سنجیدہ اور ماہر تفتیش کاروں کو سونپی گئی ہے اور اسی اثنا میں زینب کے والد نے بھی اہم انکشافات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ زینب جس شخص کے ساتھ جاتی نظر آتی ہے وہ اس سے مانوس ہے ، زینب کے والد کا کہنا ہے کہ مجرم آس پاس کا ہی کوئی شخص ہے کیونکہ زینب اور ممکنہ مجرم کی سی سی ٹی وی فوٹیج ظاہر کرتی ہے کہ بچی اس شخص سے مانوس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مجرم بچی سے ناواقف ہوتا تو اسے زیادتی کے بعد چھوڑ دیتا قتل نہ کرتا۔زینب آخری بار اپنے کزن کے ساتھ گھر سے گئی تھی جو خود ابھی بچہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ قصور میں ہونے والا پہلا واقعہ نہیں یہاں پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔زینب کے والد محمد امین جو انتہائی دکھ کی کیفیت میں تھے کا کہنا ہے کہ قصور میں ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے وہ خود زینب کو لینے اور چھوڑنے سکول جاتےتھے جس روز یہ واقعہ ہوا وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔چھوڑنے سکول جاتےتھے جس روز یہ واقعہ ہوا وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔

’’را‘‘کی بڑی سازش ناکام، ملاقات کے موقع پر والدہ ،کلبھوشن کو کیا چیز دینے پر اصرار کرتی رہی،اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوم قائد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے اس کی ماں اور بیوی کی ملاقات کروائی گئی ،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اسے بار بار شال دینے کااصرار کرتی رہی لیکن انٹیلی جنس حکام نے شال کی کلیرنس دینے سے انکار کر دیا ۔جس کی وجہ سے انہیں سخت مایوسی کا سامنا ہوا،کیونکہ اس شال کے ذریعے’’ را‘‘ کوئی سازش کر سکتی تھی ، شال کے ساتھ کوئی کیمیائی جراثیم بھی لگائے

جا سکتے ہیں۔کلبھوشن کو کسی بھی خطرے سے بچانے اور کسی بھی سازش کو نا کام کرنے کے لئے شیشے کیرکاوٹ میں ملاقات کروائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیوکی ملاقات کے لئے کمرے کو آخری وقت تک خفیہ رکھا گیا تھا۔جب ملاقات کی تصویریں جاری کی گئیں تو بھارتی خفیہ ایجنسی کو سخت نا امیدی ہوئی ۔واضح رہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں سے بھی مشکوک چیز برآمد ہوئی تھی جسے تحقیقات کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (یو پی): وفاقی وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جلد ہی کابینہ کی منظوری کے بعد 2018ء کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے والے خواہش مند افراد جنوری کے وسط میں

اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے اور آئندہ حج سیزن کے لئے 1لاکھ 79ہزار210افراد کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے اور جن میں سے 60فیصد سرکاری اور40فیصد خو اہش مند افراد پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے .ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کے مطابق 75سال کی عمر کے افراد یا گزشتہ تین سالوں سے قرعہ اندازی میں کام رہنے والے افراد کا نام 2018ء کی حج

پالیسی قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگا اور ان کی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر شامل کر لیا جائے گا .

پاک افغان سرحد پر ایک اور خوفناک ڈرون حملہ،ہلاکتیں

کرم ایجنسی (یو پی):پاک افغانستان سرحد کے قریب امریکی ڈ رون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے .تفصیلات کے مطابق ڈرون حملے میں جس گاڑی کو نشانہ بنایا ہے اس میں دو افراد شامل تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں .ڈرون حملے کے

باعث پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے اور امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئیں ہیں تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے آ سکیں .

اہلیہ نے اپنے شوہر کلبھوشن کو ’’را‘‘ کا کیا پیغام پہنچایا،دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (یو پی)نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے ذریعے کلبھوشن کو پیغام پہنچایا کہ وہ اپنا بیان بدل لے اور وہ یہ کہے کہ اس کو ایران سے گرفتار کیا گیا ہے ۔لیکن بھارتی جاسوس نے اپنی اہلیہ کی اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کہا کہ میں ایک فوجی ہوں اور فوجی کبھی بھی اپنا بیان نہیں بدلتے ۔کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ سے شکوہ بھی کیا

کہ بھارت نےتو کلبھوشن یادیو کو ماننے سے ہی انکار کر دیا تھاکہ میں ان کا فوجی آفسر نہیں ہوں ،لیکن میں کسی صورت بھی اپنے بیان سے انحراف نہیں کروں گا۔کلبھوشن نے کہا کہ پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ماں اور اہلیہ کل کلبھوشن سے ملاقات کر کے واپس بھارت پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ پاکستان سے تفصیلی آگا ہ کیا۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ کردیا ،بڑے پیمانے پر شہادتیں‎

صنعاء (یو پی)یمن کے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام ہوگئی مگر یہ میزائل صنعاء میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کیلئے کئی بار بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں سے بیشتر میزائل یمن کے اندر ہی مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے

یا انہیں عرب اتحادی فوج نے انہیں مار گرایا۔حالیہ ہفتوں کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض دو بار بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی سازش مگر دونوں میزائلوں کو کسی جانی نقصان کے بغیر ہی فضاء میں مار گرایا گیا تھا۔سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی عرب ممالک اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی ہے۔‎